سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، میرپورخاص ضلع کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی

5سال گذر گئے ہیں ابھی تک آڈٹ پیراز چل رہے ہیں، معاملات کو کیوں درست نہیں کیا جارہا ہے،سلیم رضا جلبانی

جمعہ 6 مئی 2016 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمیں سلیم رضا جلبانی کی صدارت میں جمعہ کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر1میں ہوا۔اجلاس میں میرپورخاص ضلع کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور متعلقہ حکام پیش ہوئے۔اجلاس میں مالی سال 2010 -11 کے اخراجات کاجائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی اے سی نے آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ 5 سال گذر گئے ہیں ابھی تک آڈٹ پیراز چل رہے ہیں، معاملات کو کیوں درست نہیں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پرانے حساب کتاب درست نہ کرانا خردبرد کے زمرے میں آتا ہے۔نندکمار نے اس موقع پرکہاکہ گذشتہ سالوں کے ساتھ ساتھ رواں سال کے بھی پیپرز تیار کرنا شروع کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص نے درخواست کی کہ ہمیں گذشتہ حساب درست کرنے کے لیئے 2 ہفتوں کی مہلت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :