جعفرآباد پولیس کی 150 خالی اسامیوں 4600سو سے زائد امیدوارمیدا ن میں آگئے

پہلی مرتبہ پولیس میں بھرتیاں صاف و شفاف بنانے کیلئے این ٹی ایس کے تحت کی جارہی ہے

جمعہ 6 مئی 2016 18:36

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) جعفرآباد پولیس کی 150 خالی اسامیوں 4600سو سے زائد امیدوارمیدا ن میں آگئے ، بلوچستان میں پہلی مرتبہ پولیس میں بھرتیاں صاف و شفاف بنانے کیلئے این ٹی ایس کے تحت کی جارہی ہے ، بھر تی کے پہلے مرحلے میں این ٹی ایس کے آفیسران نے 1ہزار سے زائد امیدوار وں نے قد، چھاتی کی پیمائش کی گئی اور دوڑ کرائی گئی ، جس میں کئے امیدوار میدان میں کامیاب اور کئے آوٴٹ ہوگئے ، درجنوں امیدوار دوڑ کے دوران گر کر بیہوش ہوگئے ، کئی اسپتال میں داخل ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس میں کانسٹیبل کی بھر تیاں صاف شفاف بنانے کیلئے بلوچستان میں پہلی مرتبہ این ٹی ایس کے تحت کرائی جارہی ہے ،این ٹی ایس کی خصوصی ٹیم جو 30آفیسران اور اہلکاروں پر مشتمل ہے اسلام آباد سے ڈیرہ اللہ یار پہنچ گئی جن کی نگرانی میں پولیس کا نسٹیبل کی صاف شفاف بھرتی کا عمل شروع ہوگیا جعفرآباد میں میں بے روزگاری کا انداز اس بات سے بھی لگایا جاسکتاہے پولیس کا نسٹیبل کی صرف 150اسامیوں پر چار ہزار چھ سے زائد امیدوار میدان میں آگئے ،میرٹ کی بنیاد پر ضلع سے بھرتی ہونے والے این ٹی ایس کے مرحلے سے گزرکر ہی کانسٹیبل کی بوسٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ،پہلے روزایک ہزار سے زائد امیدوار وں کے قداور چھاتی کی پیمائش کے بعد انہیں ڈیڑھ کلومیٹر تک کی دوڑ میں شامل کیا گیا جس میں کئے درجن امیدواردوڑ میں کامیاب ہوگئے اور درجنوں افراد دوڑ ہی میں آوٹ ہوگئے جبکہ کئے افراد دوڑ کے دوران گر نے سے زخمی ہوگئے اور کئی امیدوار بیہوش ہوگئے جنہیں طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کردیاگیا ،دوڑ میں کامیاب ہونے والے امیدوار 29مئی کو این ٹی ایس کی طرف تیار کیا جانیوالا سوال نامہ کا تحریری ٹیسٹ پیپر دیں گئے ٹیسٹ پیپر میں کامیابی کے بعد امیدواروں کا زبانی امتحانی ہوگا امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدوارپولیس میں بطور کانسٹیبل کیلئے کامیاب قرار پائے گا ۔

متعلقہ عنوان :