اپوزیشن جماعتیں ٹی اوآرز پر متفق ہیں،حکومت کا دعویٰ کہ اپوزیشن کے ٹی اوآرز غیرآئینی ہیں،کرپشن ملک میں کینسر کی طرح پھیل چکی ہے، وکلاء کرپشن مکاؤ مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مئی 2016 18:34

اپوزیشن جماعتیں ٹی اوآرز پر متفق ہیں،حکومت کا دعویٰ کہ اپوزیشن کے ٹی ..

ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی۔2016ء) :تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ٹی اوآرز پر متفق ہیں،حکومت کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن کے ٹی اوآرز غیرآئینی ہیں،وکلاء کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز کی کاپی پیش کروں گاتاکہ وہ بھی ان کا مطالعہ کرسکیں،وکلاء سے مطالبہ ہے کہ کرپشن مکاؤ مہم میں اپنا کردار ادا کریں،کرپشن ملک میں کینسر کی طرح پھیل چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی خدمت میں حاضر ہو کر اپوزیشن کے ٹی اوآرز کی کاپی پیش کروں گا،اور انہیں دعوت دونگا کہ وکلاء کرپشن مکاؤ مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔وکلاء برادری نے ایوب خان کے دور سے لیکرپرویز مشرف کے دور حکومت میں جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور پر اختلاف رائے کے باوجود حکومت سے تعاون کیا۔پشاور واقعے پر حکومت نے نیشنل ایکشن پلان بنایا تو پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نے بھر پور تعاون کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم بھی ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔اگر ہم کہتے ہیں کہ پاناما لیکس پرتحقیقات ہوجائے تو اس میں کیا برا ہے۔