مئی کے پہلے ہفتے میں انڈوں، دال ، گڑ ، بیف ، کیلوں ، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ

35 ہزار سے زائد کمانے والوں کیلئے افراط زر کی شرح میں 2.04 فیصد اضافہ ، دیکھنے میں آیا، بیورو شماریات

جمعہ 6 مئی 2016 18:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) مئی کے پہلے ہفتے میں انڈوں، دال ، گڑ ، بیف ، کیلوں ، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ، 35 ہزار سے زائد کمانے والوں کیلئے افراط زر کی شرح میں 2.04 فیصد اضافہ ، دکھنے میں آیا پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی کے پہلے ہفتہ میں ایک درجن انڈوں کی قیمت 74روپے ، دال کی قیمت 55.04 روپے ، گڑ 86.86 روپے ، بیف 90.

(جاری ہے)

37 روپے کیلا ایک درجن 78روپے ، دودھ ایک لیٹر 79روپے ، دہی 92روپے ، دال مسور 150 روپے مٹن 639 روپے اور پاؤڈر ملک 380 روپے فروخت ہوتا رہا جبکہ اسی عرصہ کے دوران 15اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ان میں ٹماٹر ،ادرک ، چکن فارم ، پیاز ، آٹا ، ایل پی جی سلنڈر ، آلو دال گرام چینی اور دال ماش شامل ہیں جبکہ اٹھائیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا مئی کے پہلے ہفتے میں آٹھ ہزار تک کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح میں 0.66 فیصد آٹھ ہزار سے بارہ ہزار تک کمانے والوں کیلئے 1.35 فیصد بارہ ہزار سے اٹھارہ سے پنتیس ہزار تک کمانے والوں کیلئے 1.80 فیصد جبکہ 35ہزار سے زائد کمانے والوں کیلئے 2.04 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مہنگائی کی شرح میں مجموعی طور پر 1.48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا

متعلقہ عنوان :