سندھ بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی گرمی اپنے عروج پر

درجہ حرارت40ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا ہے

جمعہ 6 مئی 2016 18:32

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) سندھ بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی گرمی اپنے عروج پر ہے درجہ حرارت40ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا ہے تیز لو چلنے پر ڈی سی سانگھڑ عمر فاروق بلو نے ضلع بھر کی انتظامیہ کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی ہدایت جاری کردی ہیں مگر دوسری جانب ڈی سی آفس کے عقب میں مین روڈ پر واقع گورئمنٹ پرائمری اسکول ولی داد بروھی جس میں دو سو سے زائد بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں اسکول کی بلڈنگ اور چاردیوری گزشتہ 20سالوں سے مکمل طور پر تباہ حال ہے۔

(جاری ہے)

روزانہ ضلعی انتظامیہ اور سیاسی لوگ اسکول کے قریب سے گزرتے ہیں مگر کسی نے بھی ان مصوم بچوں پر ترش نہ کھایا شدید لو اور حبس و گرمی میں بچے درختوں کے سائے میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔ اسکول میں فرنیچر کی کمی کے باعث بچے زمین پر پڑھنے پر مجبور ہیں۔ اسکول میں سیکورٹی نام کی کوئی چیز تک نہیں ہے اور نہ ہی گرمی میں بچوں کے پینے کے پانی کا بندوبست ہے

متعلقہ عنوان :