وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگا، کسی نے غلط فہمی پید اکی ہے ،، اپوزیشن کے ٹی او آرز میں استعفے کا مطالبہ شامل نہیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا وزیراعظم کے خطاب پرردعمل کااظہار

جمعہ 6 مئی 2016 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگا،کسی نے مس گائیڈ کیا ہے، اپوزیشن نے جو ٹی او آرز دیئے اس میں وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شامل نہیں۔ وہ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے شکوہ کیا کہ وزیراعظم جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے تو خوشی ہوتی، وزیراعظم فون کرکے یا کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ کر دعوت دے سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سکھر گئے اور منصوبوں کا اعلان کیا جس سے خوشی ہوئی، وزیراعظم کے منصوبوں کے اعلان کا شکریہ، میں نے ہمیشہ مثبت اپوزیشن کی، وزیراعظم کو کسی نے غلط گائیڈ کیا ہے، ہم نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کو جو ٹی او آرز بھیجے گئے ہیں ان میں بھی ان کے استعفے کا مطالبہ شامل نہیں ہے۔