پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں انڈونیشیا کی شرکت خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے،چوہدری افتخار بشیر

جمعہ 6 مئی 2016 17:51

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء ) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرسابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے پا کستان میں انڈو نیشیا کے سفیر ایوان سویو دو امری کے اس بیان پر کہ پا ک چین اقتصادی راہداری منصو بہ نہ صرف برادر ملک پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر منصوبہ اور ان کا ملک اس منصوبے کا حصہ بننے کا خواہاں ہے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انڈو نیشیا ایک ترقی یافتہ ملک ہے اورپاکستان خطے میں اہم جغرافیائی اور دفاعی اہمیت کا حا مل ملک ہے اور انڈونیشیا اس موقع سے استفادہ کرے گا اور سی پیک کا پارٹنر بنے گا ۔

انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں انڈونیشیا کی شرکت خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا اقتصادی راہداری منصوبہ کی افادیت کے پیش نظر اس کا حصہ بننے کا خواہاں ہے جو خوش آئند ہے ،افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ سی پیک نہ صرف برادر ملک جبکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے اور بین الاقوامی برداری اس کا حصہ بننے کا خواہاں ہے ، پا کستان اور انڈونیشیا کے ما بین با ہمی تعلقات کو مز ید مستحکم کر تے ہو ئے تجا رت کو فرو غ دیا جا ئے ، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 2.2ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور اس میں مزید اضافے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے کے امکانات روشن ہیں ۔