ایف 6 میں قائم کچی بستی کے مکینوں کا بجلی کے انفرادی میٹرز لگانے پر مسرت کا اظہار

جمعہ 6 مئی 2016 17:33

اسلام آباد۔06 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقہ ایف 6 میں قائم کچی بستی کے مکینوں نے بجلی کے انفرادی میٹرز لگانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے ان کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

ورلڈ مینارٹیز الائنس آرگنائزر جے سالک نے اس سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں ایف 6 کچی بستی کے مکینوں کی جانب سے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے کچی بستی کے مکینوں کا ایک دیرینہ مطالبہ حل ہو گیا ہے، پہلے ایک ہی میٹر سے پوری بستی کو بجلی فراہم کی جا رہی تھی لیکن اب انفرادی میٹروں کی تنصیب کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے غریب عوام پر بوجھ کم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :