پاک فوج نے جنگ میدان سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،جنرل راحیل شریف

آرمی چیف کا پانچویں پیسز چیمئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت ،مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا،آئی ایس پی آر

جمعہ 6 مئی 2016 17:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے،پاک فوج کے جوانون نے میدان جنگ سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحتیوں کالوہا منوایا ہے،ہمارے جوان کھیل کے شعبے میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ لاہور میں ہونے والی پانچویں پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا،اس تقریب میں کو کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علوی بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جدید جنگی ٹیکنالوجی کے باوجود بھی نوجوان سپاہیوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اپریل سے لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پاک فوج کے جسمانی حربی اہلیت اور کارکردگی کے مقابلے 6 مئی تک جاری رہے، جسمانی مقابلوں میں راولپنڈی کور کی ٹیم نے پہلی جبکہ کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، مقابلوں میں ملک بھر سے 275 فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔ ۔