غیرممنوعہ ادویات کا استعمال،پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی تمام کلبوں کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت

جمعہ 6 مئی 2016 16:57

غیرممنوعہ ادویات کا استعمال،پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی تمام کلبوں ..

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن (پی بی ایف) نے کہا ہے کہ تمام کلبوں پر لازمی ہے کہ وہ حلف نامہ جمع کرائیں کہ باڈی بلڈرز تن سازی کیلئے غیرممنوعہ ادویات کا استعمال نہیں کریں گے۔ پی بی ایف کے صدر شیخ فاروق اقبال نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔

(جاری ہے)

2016ء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار قومی تن سازوں کی موت کے بعد ہم نے تمام باڈی بلڈنگ کلبوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے اور اب حلف نامہ جمع کرانے والے کلبوں کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کلب جتنی جلدی حلف نامہ جمع کرائیں گے ہم ان کی فہرست پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھیج دیں گے اور جو کلب حلف نامہ جمع کرانے میں ناکام رہے انہیں بند کر دیا جائے گا یا پھر پابندی عائد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تن سازوں کو غیرممنوعہ ادویات اور غیرقانونی مواد استعمال کرنے سے روکنے کیلئے تمام باڈی بلڈرز کے ڈوپ ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔