لاہور میں پانچویں پیسز چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب،آرمی چیف بھی شریک ہوئے،جسمانی مقابلوں میں راولپنڈی کور کی ٹیم نے پہلی،کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،آرمی چیف نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا ،جدید جنگی ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مئی 2016 16:55
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی۔2016ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور میں ہونے والی پانچویں پیسز چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہااور تربیت کاروں کی کار کر دگی کی بھی تعریف کی۔
پاک فوج کے سربراہ نے تقریب کے اختتام پر پوزیشن حاصل کر نے والی ٹیموں اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے جسمانی مقابلوں میں راولپنڈی کور کی ٹیم نے پہلی ،کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں ملک بھر سے 275 فوجی جوانوں نے حصہ لیا انفرادی مقابلوں میں نائیک محمد اویس نے دو میل کی دوڑ 10.01منٹ میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سپاہی فاروق جنگی استعداد کا ٹیسٹ 59.42سیکنڈ میں مکمل کر کے پہلے نمبر پر رہے اسی طرح گنر اشفاق حسین نے 56پل اپس کے ساتھ اس کیٹیگری کے مقابلے میں پوزیشن حاصل کی سٹ اپ کے مقابلے میں سپاہی نوید الحسن 30منٹ میں 1948سٹ اپس کے ساتھ سرے فہرست رہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.