پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن (اتوار) کو منایا جائے گا

جمعہ 6 مئی 2016 16:55

اسلام آباد۔06 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن (اتوار) کو منایا جائے گا، اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرنا ہے، اس دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے جبکہ سکولوں میں اس حوالے سے مختلف پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سمیت برصغیر میں گزشتہ چند سال سے ماؤں کا عالمی دن انتہائی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر لوگ اپنی ماؤں کو پھول، کیک، کارڈز ، مٹھائی اور دیگر اشیاء کے گفٹ دیتے ہیں، ماؤں کا عالمی دن دنیا کے 40ملکوں میں منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :