ٹام اینڈ جیری کارٹون مشرق وسطی میں تشدد کی بڑی وجہ :مصری حکام کا مضحکہ خیز دعوی

جمعہ 6 مئی 2016 16:51

ٹام اینڈ جیری کارٹون مشرق وسطی میں تشدد کی بڑی وجہ :مصری حکام کا مضحکہ ..

قاہرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی ۔2016ء ) مصری حکومت نے مشہور کارٹون ”ٹام اینڈ جیری “ پر دہشتگر دی کا الزام لگا کر اس پر مشرق وسطی میں دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

مصر کی ریاستی انفارمیشن سروس کے سربراہ صالح عبدالصادق قاہرہ یونیورسٹی میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1940ء سے چلنے والے مشہور زمانہ ٹام اینڈ جیری کارٹون اور ویڈیو گیمز مشرق وسطی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کی ب ڑی وجوہات میں سے ایک وجہ ہیں کیوں کہ مزاحیہ طریقے سے دکھایا گیا تشدد بھی معصوم بچوں کے ذہنوں پر انتہائی برا اثر ڈالتا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل کے بچے گھنٹوں ایسی ویڈیو گیمز دیکھتے ہیں جن میں وہ مختلف کیرکٹرز کو مارتے ہیں اور اگر جوا ن ہوکر ان پر معاشرتی دباؤ آجائے تو وہ بڑی آسانی سے تشددکا راستہ اپنا سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ مصر کے موجودہ حکمران عبدالفتاح السیسی نے 2013ء میں اخوان المسلمون کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتداد پر قبضہ کرنے کے بعد ملک میں آزادی اظہار رائے پر کڑی پابندی لگا رکھی ہے اور ایک اعلی مصری حکام کا ایک کارٹون کے بارے میں ایسا بیان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی معلوم ہوتا ہے ۔