بلوچستان حکومت کرپشن پر قابو پانے کیلئے ناکام ہوچکی ہے ،سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ

جمعہ 6 مئی 2016 16:49

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد صوبائی جنرل سیکریڑی سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ صوبائی نائب امیر مولانا عبدالله جتک اور تحصیل تمبو کے امیر ڈاکڑ عبدالوھاب رندنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ بلوچستان حکومت کرپشن پر قابو پانے کیلئے ناکام ہوچکی ہے پٹ فیڈر کینال ویگر شاخوں کی بھل صفائی منصوبے کام برائے نام کیا جا رہا ہے جس سے حکومتی پیسہ ضیائع ہو رہا ہے زرعی کرپشن سے کسان اور زمیندار پانی سے بھی محروم کردیئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ہونے والی بھرتیوں میں دیگر اضلاع سمیت ضلع نصیرآباد بے ضابطگیاں ہوئی ہیں جن کے ثبوت کمشنر نصیرآباد ڈویژن کو بھی پیش کیئے گئے جس پر کوئی عمل نہیں ہوا ہے اور کہاکہ ضلع نصیرآباد میں نیب زدہ ای ڈی او ایجوکیشن لگایا گیا ہے جس پر نیب میں کرپشن کے کیس چل رہے ہیں ایسے آفیسر سے انصاف کی توقع کم ہی کی جاسکتی ہے اور کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ کرپشن بد عنوانی کے خلاف آواز بلند کی ہے جس کی وجہ سے آج تک جمعیت کے وزراء پر کرپشن کا ایک پیسہ بھی ثابت نہیں کیا جا سکا ہے اور کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے واحد نہری نظام پٹ فیڈر کینال منصوبے اور محکمہ تعلیم مین این ٹی ایس کے تحت ہونے والی بد عنوانیوں کو فوری نوٹس لیتے ہوئی کارروائی کا حکم دیں کیونکہ غریب عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :