رہائشی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث 2ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 6 مئی 2016 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے رہائشی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث 2ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔جمعہ کو نیب نے ملزمان عبدالقادر اور محمد عدنان کو عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کو گزشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔عبدالقادر اور محمد عدنان پر کمرشل پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت اور سوسائٹی فنڈز میں کروڑوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :