کراچی چڑیا گھر نے بڑے جانوروں کو میڈیکل کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کاموں کا آغاز کردیا

جمعہ 6 مئی 2016 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) کراچی چڑیا گھر نے بڑے جانوروں کو میڈیکل کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کاموں کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان کے مطابق بنگال ٹائیگر کے مرنے کے بعد کراچی چڑیا گھر میں موجود ہاتھی ،شیر ،ٹائیگر ،بن مانس ،لنگور کے سال میں 2بار بلڈ ٹیسٹ لیئے جائیں گے اور اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈاکٹر کاظم ،پرائیویٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اسماء گھی والا ،ڈاکٹر قاسم پیرزادہ ،وائلڈ لائف کے ڈاکٹر منظور اور کراچی چڑیا گھر کے پہلے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کے قریشی سے بھی کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے رائے لی ہے اور تمام ڈاکٹرز نے کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا ۔

ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان کے مطابق تمام بڑے جانوروں کے بلڈ ٹیسٹ شہر کے بڑے نجی ہسپتال سے کروائے جائیں گے تاکہ قبل ازوقت ان کی بیماری کے بارے میں علم ہوسکے واضح رہے کہ اس وقت کراچی چڑیا گھر میں 2ہاتھی ،4شیر ،3ٹائیگر،ایک بن مانس ،ایک لنگوراور 6کینڈا کی بلی پوما موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :