سیاسی جماعت ”را“سے فنڈنگ لیتی ہے

پاکستان میں مقامی حکومتوں کا کوئی نظام نہیں ہے،پارٹی منشور میں خارجہ پالیسی،صحت و تعلیم کو شامل کرینگے،پاکستان میں مقامی حکومتوں کا کوئی نظام نہیں ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء رضا ہارون

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مئی 2016 16:36

سیاسی جماعت ”را“سے فنڈنگ لیتی ہے

ملتان( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی۔2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء رضا ہارون نے کہاہے کہ سیاسی جماعت ”را“سے فنڈنگ لیتی ہے،جس کا علم صرف لندن میں بیٹھی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو تھا،پاکستان میں مقامی حکومتوں کا کوئی نظام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کا منشور بنایا جارہا ہے۔پارٹی کے منشور میں خارجہ پالیسی ،صحت اور تعلیم کے علاوہ خواتین اور اقلیتوں حقوق کے تحفظ کوبھی شامل کرینگے۔رضا ہارون نے کہا کہ پاکستان میں مقامی حکومتوں کا کوئی نظام نہیں ہے۔عام آدمی کا مسئلہ حل ہونا ہی اصل جمہوریت ہے۔