پی ٹی آئی کے لوگوں کا ناچنے کو دل کرے تو کلب چلے جایا کریں،مسلم لیگ(ن)کی حکومت کا ایجنڈا دہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے،احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا یہ لوگ انکوائری کمیشن سے بھاگیں گے، تحریک انصاف محترم اپوزیشن لیڈر کو میٹر ریڈر کہتے رہے۔صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مئی 2016 16:30
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی۔2016ء) :صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت کا ایجنڈا دہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے،ترقیاتی منصوبوں کو روکنے والے ناکام ہونگے،حکومت معیشت کی بحالی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہے،احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا یہ لوگ انکوائری کمیشن سے بھاگیں گے،پی ٹی آئی کے لوگوں کا ناچنے کو دل کرے تو کلب چلے جایا کریں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں ہلڑ بازی کرنے والوں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے لوگ ان لوگوں کو شناخت کرنے میں مدد نہیں دے رہے۔پانچ چہرے ایسے ہیں جن کو پکڑ لیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف محترم اپوزیشن لیڈر کو میٹر ریڈر کہتے رہے۔شیخ رشید پیپلزپارٹی سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں سب کو پتا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کمیشن وجود میں آچکا ہے وہ اپنا کام شروع کرنے والا ہے۔احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا یہ لوگ انکوائری کمیشن سے بھاگیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگوں کا ناچنے کو دل کرے تو کلب چلے جایا کریں۔میوزک سن کر اوباش نوجوان پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچ جاتے ہیں ایسے لوگوں کو دیکھ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ بہت لوگ آئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.