ہنگو کے علاقہ کوٹکی میں ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد

جمعہ 6 مئی 2016 16:29

ہنگو۔06 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء)ہنگو کے علاقہ کوٹکی میں ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمدکر لی گئی جبکہ علاقہ گل باغ میں نوجوان نے خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ہنگو کی حدود میں واقعہ علاقہ کوٹکی میں ہائی سکول کوٹکی کے سامنے نا معلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد کی گئی ہے۔ہنگو پولیس نے بتایا کہ نا معلوم افراد نے مذکورہ شخص کو گولی مار کر قتل کیا ۔ دوسری جانب ہنگو کے علاقہ گل باغ میں ایک 25سالہ نوجوان وسیم سکنہ گل باغ نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر خود کوگولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیاہے۔پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔