جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب کا بوٹسوانہ کا دورہ، دونوں مملک کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 6 مئی 2016 16:22

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نجم الثاقب نے افریقی ملک بوٹسوانہ کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل ایشیاء پیسیفک دیابی ممالیفے سے ملاقات کی۔ جمعہ کو جنوبی افریقہ سے موصولہ پیغام کے مطابق ہائی کمشنر نجم الثاقب نے بوٹسوانہ کا تین روزہ دورہ کیاجس کے دوران دونوں مملک کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا گیا ۔

جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے پاس بوٹسوانہ ، سوازی لینڈ ،موزمبیق، لیسوتھو اور نمیبیا کی ذمہ داریاں بھی ہیں۔ نجم الثاقب اور بوٹسوانہ کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایشیاء پیسیفک دیابی ممالیفے کی ملاقات میں دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورت کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کے لئے ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اور مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں تیزی سے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے بوٹسوانہ کو پاکستان فارن سروس اکیڈمی میں افسران کو تربیت کی فراہمی کی پیش کش کی جوکہ انہوں نے قبول کرلی۔نجم الثاقب نے بوٹسوانہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور مشین ریڈایبل پاسپورٹس کے اجراء جیسے ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر قونصل خانہ کی ٹیم نے پاکستانیوں کے بعض مسائل موقع پر ہی حل کئے۔

متعلقہ عنوان :