کیڈکے لائبریرینز کا امریکی سفارتخانہ کے انفارمیشن ریسورس سینٹر (آئی آر سی)کا دورہ

جمعہ 6 مئی 2016 16:21

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی وفاقی دارالحکومت کے انتظامی و ترقیاتی ڈویڑن (کیڈ)کے لائبریرینز نے امریکی سفارتخانہ کے انفارمیشن ریسورس سینٹر (آئی آر سی)کا دورہ کیا جس میں انھیں "میکر سپیسز" اور لائبریری کے شعبے میں نئی امریکی جدتوں اور رجحانات سے متعارف کروایا گیا۔اس دورے میں سی اے ڈی ڈی کے لگ بھگ 30 لائبریرینز شریک تھے جنہیں "میک کے میک کے" کی جدید کٹ کے ذریعے پھلوں کو ٹچ پیڈز میں تبدیل کرنے اور "لٹل بیٹس" کے ساتھ برقی سرکٹ بنانے کا موقع ملا۔

جمعہ کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق کیڈ کے یہ لائبریرینز اولین افراد تھے جنہوں نے آئی آر سی کا نیا تھری ڈی پرنٹر استعمال کیا اور نئی ٹیکنالوجی کو آزمانے کے لئے ایک چھوٹی کی چین پرنٹ کی۔

(جاری ہے)

یہ لائبریرینز ان سرگرمیوں اور ریاضی، سائنس اورعلم ارضیات کی کلاسوں میں تھری ڈی ماڈل تیار کرنے کے لئے ان کے ممکنہ استعمال کے حوالے سے پْرجوش تھے۔

قونصلر برائے امور عامہ کرسٹینا ٹوملینسن نے اس پرگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹیکنالوجیز ہم آج دیکھ رہے ہیں وہ ہر چیز کی تیاری کے طریقے میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کو تخلیقی کام کو فروغ دینے اور غیررسمی علم کی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے کیڈ کے لائبریرینزکے ساتھ ان ٹیکنالوجیز کوشیئر کرنے پر خوشی ہے۔ انفارمیشن ریسورس آفیسر مارسی کیرل نے کہا کہ لائبریریاں اس قسم کی سرگرمیوں کیلئے موزوں جگہیں ہیں کیونکہ یہ ایک سازگارماحول میں تخلیقی علم سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :