موجودہ حکومت صوبے میں ا من وامان کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ، ہم صرف دعوؤں کی بجائے عوام کی حقیقی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ

جمعہ 6 مئی 2016 16:21

کوئٹہ۔06 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء)صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے موجودہ حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ۔موجودہ مخلوط صوبائی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہے عوام کا معیار زندگی بلندکرنے اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف دعوؤں کی حد تک محدود نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت کے لئے کوشاں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت علاقے میں ترقیاتی کام ہیں۔ ہم حلقے کے لوگو ں پر احسان نہیں کررہے ترقی وخوشحالی ان کا بنیادی حق ہے۔

(جاری ہے)

صوبے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے موجودہ حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے جس کے باعث حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب لوگ بلا خوف وخطر قومی شاہراہوں پر سفر کررہے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا کہ حلقے کے عوام کے تعاون سے مختلف نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے یقیناً عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس کی تکمیل سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی۔ صوبہ میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے موجودہ حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ۔