شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لئے زونل اورضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کل ہوں گے

جمعہ 6 مئی 2016 16:21

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لئے زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کل ہفتہ کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کراچی میں سندھ زونل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ اسلام آباد کی ضلعی ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے ہیڈکوارٹر کراچی اور وزارت مذہبی امور میں اطلاعاتی مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔