غذائی اشیاء کے نرخوں میں گذشتہ ماہ 7 فیصد اضافہ ہوا،ایف اے او

جمعہ 6 مئی 2016 16:15

نیویارک ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) عالمی سطح پر گذشتہ ماہ غذائی اشیاء کے نرخوں میں مارچ کے مقابلے 7 فیصد اضافہ ہوا۔ اقوام متحدہ کے ادراہ خوراک یو این فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن(ایف اے او) کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق پام آئل کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے اپریل میں اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں7فیصد اضافہ ہوا اور فوڈ پرائس انڈیکس کا اوسط151.8 رہا۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر خوراک کی اشیاء مہنگی ہونے کا پیمانہ دالوں، خوردنی تیل، دودھ اور اس سے بنی مصنوعات ، گوشت اورچینی کی قیتموں کوجانچ کے مرتب کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خوردنی تیل کی قیمتیں4.1فیصد بڑھیں جس کی وجہ پام آئل کی طلب میں اضافہ تھا۔ دالوں اوراجناس کے نرخ بھی 1.5 فیصد بڑھے جبکہ ڈیری مصنوعات کے نرخ 2.2 فیصد کم ہوئے۔ گوشت کے نرخ 0.8 فیصد بڑھے جبکہ چینی کے اپریل میں1.7 فیصد کم ہوئے۔