آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 6 مئی 2016 16:14

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) اسلام آبا د الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئیسکو اعلامیہ کے مطابق تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں مورخہ ( آج) ہفتہ اور ( کل ) اتوار صبح ساڑھے آٹھ بجے تا شام 5 بجے تک،منصور شہید، نیو روات فیڈرز،7 اور 8 مئی صبح 9بجے تا دن 2بجے تک، آر سی سی آئی II&I، سہالہ ، نیو روات فیڈرز، ( کل) اتوار8 مئی صبح 8بجے تا شام 4بجے تک، G-8، وی آئی پی، ماروی، اقبال ٹاؤن، ستارہ مارکیٹ، ہائی وے، فیصل مسجد، ایچ سی 2-، G-8مرکز، ایوب مارکیٹ، اے ڈی بی پی،شفا، H-8کالونی، اے /چوک، H-8، ترلائی، F-7، این پی سی سی ، واپڈا کالونی، آبپارہ، سی ڈی اے آفس فیڈرز ، جبکہ مورخہ09 مئی صبح10بجے تا دن 2بجے تک، جرار کیمپ، جھٹہ ہتھیال، ریلائنس ویونگ مل، اسلام آباد فیڈ مل، منصور شہید ، عمار، انڈسٹریل،بھل فیڈرز، صبح9بجے تا دن 2بجے تک،کلر سیداں،ساگری، ریڈکو ٹیکسٹائل مل، چوک پنڈوری، ایچ پی ٹی I،&II III فیڈرز اورگر دو نواح کے علاقوں کی بجلی بند رہے گی۔

تاہم کام جلدمکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال ہوسکتی ہے۔