چاربجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا،آئیسکو
جمعہ 6 مئی 2016 16:14
اسلام آباد ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 4 بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑلیاگیا ہے ۔ آئیسکو کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق جہلم سرکل کے علاقے سنگھوئی جبکہ چکوال سرکل کے علاقے پنن وال، چکوال سٹی اور ٹمن سے ایک ایک بجلی چور پکڑا گیا۔
واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم ) اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کارروائی کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہیں۔ آئیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 پر دیں ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے اور اس نئی آن لائن سروس کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔
صارفین اس ایس ایم ایس سر وس کے ذریعے بجلی چوری کی اطلاع کے علاوہ بجلی کی بندش ، لوڈشیڈنگ شیڈول، میٹر ریڈنگ ، میٹر کی خرابی ، ٹیرف سے متعلق معلومات ، عارضی کنکشن ، بل کی وصولی میں تاخیر ، زائد بلنگ اور لو وولٹیج کی شکایات 8398پر میسج کر کے درج کرواسکتے ہیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.