مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لئے جرمنی اور اٹلی نئی امیگریشن پالیسی پر متفق

جمعہ 6 مئی 2016 16:04

روم ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین کی نئی امیگریشن پالیسی پر اٹلی اور جرمنی متفق ہو گئے ہیں۔ میرکل اور اطالوی وزیر اعظم نے یورپی ممالک کی جانب سے انفرادی طور پر سرحدیں بند کرنے کی مخالفت بھی کی ہے۔رمن چانسلر انگیلا مریکل اور اطالوی وزیر اعظم ماتیو رینزی کے مابین ملاقاتروم میں ہوئی۔

دونوں اہم یورپی رہنماوٴں کی ملاقات کے دوران یورپی یونین کی نئی امیگریشن پالیسی پر اتفاق کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم میرکل اور رینزی نے خبردار کیا ہے اگر یورپی یونین نے پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے بجائے انفرادی طور پر سرحدیں بند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو یورپ میں قومیت پرستی کا جن ایک مرتبہ پھر بوتل سے باہر نکل آئے گا۔نیوز ایجنسی روئٹرز کی روم سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق دونوں رہنماوٴں کے مابین ملاقات کے دوران پناہ گزینوں کا بحران موضوع بحث رہا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ افریقہ سے بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے افریقی ممالک کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :