ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ ارکان ڈونلڈ ٹرمپ سے فاصلے پر چلے گئے

جمعہ 6 مئی 2016 16:04

واشنگٹن ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی امیدوار بنائے جانے کے یقینی امکانات کے بعد ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ ارکان نے اس انہتر سالہ متنازعہ ارب پتی کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اْن سے فاصلے پر چلے گئے ہیں۔ ان ارکان میں امریکی ایوانِ نمائندان کے اسپیکر پال رایَن بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رایَن نے کہا ہے کہ پارٹی کو اکٹھا کرنے کے لیے ٹرمپ کو اب تک کے مقابلے میں کہیں زیادہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

ری پبلکن پارٹی کے متعدد سیاستدانوں نے کہا ہے کہ وہ جولائی میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے کلیولینڈ میں مجوزہ پارٹی کانگریس میں جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ سابقہ صدور جارج بْش اور اْن کے بیٹے جارج ڈبلیو بْش نے بھی ٹرمپ کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اْن کے بارے میں سرے سے بات ہی نہیں کرنا چاہتے۔

متعلقہ عنوان :