جدہ: سعودی گرین کارڈ کے اجراء کی تیاری ، تارکین خوش

جمعہ 6 مئی 2016 15:37

جدہ: سعودی گرین کارڈ کے اجراء کی تیاری ، تارکین خوش

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء) : تارکین وطن کی جانب سے سعودی حکومت طرف سے اس اعلان کے بعد کے وہ پانچ سال کے اندر سعودی ” گرین کارڈ“ کا اجرء کرنے جا رہے ہیں، خوشی اور اطمنان کا اظہار کیا گیا ہے۔ تارکین وطن نے سعودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوشش کو سراہا ہے۔گرین کارڈ کے مسودے کے مطابق سعودی عرب آئندہ پانچ سالوں میں مقررہ میعار پر پورا اترنے والے تارکین وطن کو سعودی عرب میں مستقل شہریت دے گا۔

متعدد تارکین وطن نے سعوی اخبار کو بتایا کے یہ ایک تاریخی موقع ہے ۔ اور سعودی حکومت نے ” بہادرنہ “ فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا جن میں فیس بک اور ٹویٹر پر تارکینِ وطن اس منصوبے کوجلدعملی جامہ پہنتے دیکھنے کے خواہش ظاہر ہیں۔ سعودی شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تارکین ِ وطن سعودی عرب کی معیشت میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے سے 10بلین ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو گی۔ گرین کارڈ کے اجراء سے تارکین وطن بھی وہی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو سعودی شہریوں کو حاصل ہیں۔ بہت سے سعودی شہریوں نے سوشل میڈیا پر گرین کارڈ کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے لکھا کہ اب سعودیوں اور تارکین وطن میں جو دوری قائم تھی ختم ہو جائے گی، جو کے ایک مثبت اقدام ہے۔ جو تارکین وطن سعودی سر زمین پر پیدا ہوئے ہیں گرین کارڈ کے اجرء کے بعدان کو لمبی منصوبہ بندی کرنے کا اختیار ہو گا۔

گرین کارڈ کے اجراء کے بعد سعودی عرب سے دوسرے ممالک کو بھیجی جانے والی رقوم میں 30فیصد تک کمی آئے گی ۔جو کے ایک خوش آئند بات ہے۔ لمبے عرصے سے سعود عرب میں مقیم ایک شخص نے کہا کہ آخر کار ہم بھی سعودی شہری کہلاسکیں گے ۔ اور اس کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :