لاہور کی احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں گرفتار سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 6 مئی 2016 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 مئی۔2016ء) لاہور کی احتساب عدالت کے جج عبدالستار نے کیس کی سماعت کی.نیب کی جانب سے گرفتار سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو ہتھکڑیاں لگا کرعدالت کے روبرو پیش کیا گیا.تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پانچ سو کے قریب غیر قانونی بھرتیاں میں اور کروڑوں روپے کا فراڈ کیا.

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو چودہ فوزی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے.ملزم کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اس پر عائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں.عدالت نے فریقین کےدلائل سننے کے بعد غیر قانونی بھرتیاں کر کے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں گرفتار سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا.

متعلقہ عنوان :