آل پاکستان انجینئرنگ ٹیکنالونی کانفرنس کا اسلام آباد ہوٹل میں انعقاد

جمعہ 6 مئی 2016 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) آل پاکستان انجینئرنگ ٹیکنالونی کانفرنس کا اسلام آباد ہوٹل میں انعقاد کیا گیا جہاں پر انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس کی مختلف ادراروں میں ترقیوں میں حائل مسائل کو زیرِ بحث لایا گیا ۔اس کانفرنس میں NTC میں ممبرشپ ، نئے طالبعلموں کی BSڈگریوں اور سرٹیفیکٹس کی تصدیق اور B-Tech(Hons) کے طالبعلموں کی راہ میں حائل دیگر مشکلات اور رکاوٹوں کو بھی زیرِ غور لایا گیا۔

(جاری ہے)

قومی تکنیکی کونسل کے قیام کے بعد بھی ابھی تک گریجویٹس گذشتہ کئی دہائیوں سے مسائل سے دو چار ہیں ۔اس پہلی کانفرنس میں چیئرمین NTC میجر جنرل ریٹائرڈ اکبر سعید اعوان مہمانِ خصوصی ، کنوئیر آل ٹیکنالوجیز کونسل یعقوب رضا اور کانفرنس کے آرگنائزروفنانس سیکرٹری ملک محمد سلیم اختر، صدر آزاد جموں و کشمیرغلام سرور لون کے علاوہ تمام ریجن کے صدور نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں ملک کے تمام علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ سے شرکاء کانفرنس میں شریک ہوئے۔