مخالفین وزیراعظم کے ترقیاتی ایجنڈے سے خائف ہیں، انہیں 2018 کے الیکشن میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے جس وجہ سے کبھی دھاندلی کا رونا روتے ہیں اور کبھی پانامہ لیکس کا معاملہ اٹھاتے ہیں، حکومت ملک کی تمام اکائیوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے

مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو کاسکھر میں ملتان تا سکھر موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 6 مئی 2016 15:13

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ مخالفین وزیراعظم کے ترقیاتی ایجنڈے سے خائف ہیں، انہیں 2018 کے الیکشن میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے، جس وجہ سے کبھی دھاندلی کا رونا روتے ہیں اور کبھی پانامہ لیکس کا معاملہ اٹھاتے ہیں، حکومت ملک کی تمام اکائیوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔

وہ جمعہ کو سکھر میں ملتان تا سکھر موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ منصوبے کے سنگ بنیاد سے سکھر میں آج خوشی کا دن ہے، وزیراعظم نواز شریف کا سکھر کیلئے موٹروے تحفہ ہے، وزیراعظم نے عملی طور پر ثابت کیا کہ وہ ترقی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ترقیاتی ایجنڈے کے باعث نواز شریف کی حکومت زیادہ مقبول ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقی مخالف عناصر حیلے بہانوں سے تنقید کے مواقع تلاش کرتے ہیں، مخالفین وزیراعظم کے ترقیاتی ایجنڈے سے خائف ہیں،2018 کے الیکشن میں اپنی شکست کے ڈر سے کبھی دھاندلی کا رونا روتے ہیں اور کبھی پانامہ لیکس کا معاملہ اٹھا کر ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی تمام اکائیوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے، حکومت کی پالیسیوں کی بدولت افراط زر کم ہوا، پہلی دفعہ کی حکومت نے ڈائر قیمت کم کی۔