موٹرویز کی تعمیر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترجیحات ہیں، موٹروے کی تعمیر سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا، موٹروے ملک کی معاشی ترقی کی ضامن ہے، وفاقی سیکرٹری مواصلات خالد مسعود چوہدری کا تقریب سے خطاب

جمعہ 6 مئی 2016 15:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) وفاقی سیکرٹری مواصلات خالد مسعود چوہدری نے کہا ہے کہ موٹرویز کی تعمیر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترجیحات ہیں، موٹروے کی تعمیر سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا، موٹروے ملک کی معاشی ترقی کی ضامن ہے۔ وہ جمعہ کو سکھر میں سکھر تا ملتان سیکشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے کئی سیکشن مکمل ہو چکے ہیں، ملتان، فیصل آباد موٹروے پر کام تیزی سے جاری ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت خنجراب سے گوادر تک موٹروے کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ موٹرویز کی تعمیر مقررہ وقت پر مکمل کر لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موٹرویز کی تعمیر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترجیحات ہیں۔ موٹروے کی تعمیر سے صنعتی سر گرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا، موٹروے ملک کی معاشی ترقی کی ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :