سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری اور ان کے بیٹے جرار کی ضمانت قبل از گرفتاری منظوری

دونوں کو 20 ‘20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

جمعہ 6 مئی 2016 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) عدالت نے سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری اور ان کے بیٹے جرار کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے دونوں کو 20,20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مقدمہ درج کئے جانے پر افسوس ہے ، حکومت اقتدار اورطاقت کے نشے میں ہے اور یہ سب پانامہ لیکس اور عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا گیا ہے۔ اندراج مقدمہ سے پہلے اگر اہلکار سے حقیقت پوچھ لی جاتی تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سال سے وکالت کے شعبے سے وابستہ ہوں ، اہلکار مجھے نہیں پہچان سکا تو وہ کسی اور کو کیا پہچانے گا۔

متعلقہ عنوان :