گھریلو تنازعے پر بہنوئی اور کزن نے 18سالہ نوجوان کو آگ لگا دی ‘لڑکا بری طرح جھلس گیا

جمعہ 6 مئی 2016 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء)گھریلو تنازعے پر بہنوئی اور کزن نے 18سالہ نوجوان کو آگ لگا دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق رمنا کے علاقے میں بہنوئی نے کزن کے ساتھ مل کر برادر نسبتی کو دھوکے سے گھر بلا کر آگ لگا دی جس سے لڑکا بری طرح جھلس گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کو پمز ہسپتال کے برن سنٹر میں منتقل کردیا گیا ۔زخمی نوجوان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ بہنوئی دھوکے سے گھر بلا کر آگ لگائی ۔ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔