شارجہ: انتظامیہ کا بھکاریوں اور خوانچوں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

جمعہ 6 مئی 2016 14:30

شارجہ: انتظامیہ کا بھکاریوں اور خوانچوں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء): پولیس اورمیونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کا بھکاریوں اور خوانچہ فروشوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاون، 11بھکاری اور متعددخوانچہ فروش گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس نے پچھلے کچھ عرصے سے بھکاریوں اور خوانچہ فروشوں کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کردیں ہیں۔ حال ہی میں پولیس نے 11بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ترجما ن کے مطابق تمام کے گرفتار بھکاریوں کا تعلق تارکینِ وطن سے ہے۔