ترکی کے وزیراعظم احمد داو ت اوغلو نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔وہ اپنا عہدہ22مئی کو پارٹی کانگریس کے اجلاس میں چھوڑیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 6 مئی 2016 14:06

ترکی کے وزیراعظم احمد داو ت اوغلو نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔وہ ..

انقرہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06مئی۔2016ء) ترکی کے وزیراعظم احمد داوت اوغلو نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔وہ اپنا عہدہ پارٹی کانگریس کے اجلاس میں چھوڑیں گے جو 22مئی کو ہوگا۔صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم اوغلو کے درمیان کل ہونے والی ملاقات کا نتیجہ سامنے آگیا۔کہا جا رہا تھا کہ صدر اردوان صدارتی نظام حکومت لانا چاہتے ہیں جبکہ وزیر اعظم اس منصوبے کے خلاف ہیں۔

تارکین وطن پر یورپی یونین کے معاہدہ اور ترکی یورپ تعلقات پر بھی دونوں رہنماوں میں اختلافات تھے۔

(جاری ہے)

اوغلو ترکی کی حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سربراہ بھی ہیں۔وزیراعظم کے دفتر نے خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ جلد ہی سرکاری سطح پر بیان جاری کیا جائے گا۔اس سے قبل صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے بعد انتخابات کے اعلان کی ضرورت نہیں رہے گی۔ترکی کے نئے وزیراعظم کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ بن علی یلدرم اور وزیر توانائی بیرت البیراک کے نام سامنے آئے ہیں۔یلدرم کو صدر اردوان کے بہت قریب تصور کیا جاتا ہے جبکہ البیراک صدر اردوان کے داماد ہیں۔ اگلے وزیراعظم کو کانگریس کے اجلاس میں منتخب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :