سبزکیلے کے حیران کن طبی فوائد

سبز کیلے کے فوائد سب سے جدا اور منفرد ہیں۔ وٹامن اور پروٹین سے بھرپو سبز کیلے کا روزہ کی بنیاد پر استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کی تحقیق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 6 مئی 2016 13:52

سبزکیلے کے حیران کن طبی فوائد

لندن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06مئی۔2016ء) کیلا دنیا بھرمیں پسندیدہ اور مرغوب پھل ہی نہیں بلکہ یہ انسانی صحت کے لیے ایک حیرت انگیز اور ناقابل یقین ٹانک ہے جس کے استعمال سے لوگ کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ کیلے کی متنوع اقسام کے اپنے اپنے بے بہا فواید ہیں مگران میں سبز کیلے کے فوائد سب سے جدا اور منفرد ہیں۔

وٹامن اور پروٹین سے بھرپو سبز کیلے کا روزہ کی بنیاد پر استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق سبز کیلا وٹامن C اور B6 کی خصوصیات سے بھرپور ہے جو جسم میں مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خوراک میں پوٹائیشیم کی مقدار بھی پوری کرتا ہے۔روزانہ ایک سبز کیلا جسم میں فالتو چربی پگھلانے اور وزن کم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سبز کیلا معدے اور انتڑیوں کو صاف کرتا، جسم کو فالتو چربی بنانے سے روکتا اور پیٹ میں جمع ہونے والے فاضل غدود سے بچاتا ہے۔سبز کیلا وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ قبضا کشا دوائی کا کام دیتا ہے۔ انتڑیوں کی صفائی کے نتیجے میں قبض کی شکایت کم کرتا اور نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے۔سبز کیلا جسم میں بھوک کی اشتہا کم کرتے ہوئے جسم میں وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

روزانہ ایک سبز کیلا کھانےسے پیٹ کو بھوک کی کم ضرورت محسوس ہوتی ہے۔سبز کیلا جسم میں کلوکوز کو جذب ہونے سے روکتا اور انسولین کی مقدار کم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں شوگر جیسے مرض سے تحفظ ملتا ہے۔سبز کیلا ویسے ہی کینسر کے مریضوں کے لیے مفید خیال جاتا ہے مگر بڑی آنت کے کینسر کے شکار افراد کے لیے یہ بہترین نسخہ ہے۔سبز کیلا آنت کو چربی سے محفوظ رکھتا ہے جس کے نتیجے میں بڑی آنت کے کینسر کو کنٹرول میں مدد ملتی ہے۔

سبز کیلے میں ویٹامنز، میگنیشیم اور کلیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی، جوڑوں کےدرد سے آرام اور ہڈیوں کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز کیلے کے دیگر بے شمار فواید میں اس کا ایک فایدہ انسان کی طبیعت اور مزاج میں بہتری اور تازگی کا احساس بھی ہے۔ سبز کیلے میں ”ٹریبٹوفان“ نامی ڈی این اے کے خواص مزاج کے توازن کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ چونکہ ٹریبٹوفان نامی مادہ دماغ میں کیمیائی ضروریات میں توازن پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ انسانی جسم میں نفسیاتی اتارو چڑھاو کو کنٹرول کرتے ہوئے مزاج کو تازگی بخشتا ہے۔

متعلقہ عنوان :