امریکی کانگریس کا پاکستان کو 450 ملین ڈالر امداد روکنے پر غور

جمعہ 6 مئی 2016 13:27

امریکی کانگریس کا پاکستان کو 450 ملین ڈالر امداد روکنے پر غور

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) امریکی کانگریس پاکستان کو چار سو پچاس ملین ڈالر امداد کی فراہمی پر غور کررہی ہے امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر مالی سال دو ہزار سترہ کے لئے قومی دفاعی اختیاراتی ایکٹ کا مسودہ منظور ہوگیا تو اس کے تحت حکومت کو اپنے قومی مفاد میں چار سو پچاس ملین ڈالر امداد پاکستان کو فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سینٹ کی مسلح سروسز کمیٹی سے منظور کئے جانیوالے قومی دفاعی اختیاراتی ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر دو ہزار سولہ کے آغاز اور اکتیس دسمبر دو ہزار سترہ کے اختتام کے دورانیے میں پاکستان کیلئے منظور کی جانیوالی امداد میں سے چار سو پچاس ملین ڈالر امداد اس وقت تک پاکستان کو فراہم نہیں کی جاسکے گی جب تک اس بات کی تصدیق نہ کردیں کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کیخلاف آپریشن جاری رکھے گا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع کیلئے اس بات کی تصدیق کرنا بھی ضروری ہوگی پاکستان شمالی وزیرستان کے حقانی نیٹ ورک کیلئے محفوظ ٹھانہ نہ بننے بارے ذمہ داری کا مظاہرہ کریگا اور اس نیٹ ورک سمیت دیگر دہشتگردوں کی پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں نقل وحرکت روکنے کیلئے افغانستان کے ساتھ فعال تعاون کررہا ہے

متعلقہ عنوان :