پورپی یونین دنیا میں پاکستانی مصنوعات کی تیسری بڑی منڈی بن گئی ہے ‘ سپینی سفیر

جمعہ 6 مئی 2016 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء)پاکستان میں سپین کے سفیر کارلوس مورالیز نے کہا ہے کہ پورپی یونین دنیا میں پاکستانی مصنوعات کی تیسری بڑی منڈی بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک لیکچر کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پورپی یونین کے درمیان مضبوط سفارتی ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں ۔ سفیر نے کہا کہ پورپی یونیورسٹیاں ہر سال پاکستانی طلباء کوایک سو سے زیادہ تعلیمی وظائف فراہم کرتی ہیں۔ کارلوس مورالیز نے کہا کہ سپین پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے ساتواں بڑا ملک ہے۔