ریاض:میٹرو پروجیکٹ سے 23,000 سعودی شہریوں کو ملازمت کے موقع میسر آیئں گے

جمعہ 6 مئی 2016 12:48

ریاض:میٹرو پروجیکٹ سے 23,000 سعودی شہریوں کو ملازمت کے موقع میسر آیئں ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء) : ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بُندر نے کہا ہے کہ ریاض میٹرو منصوبے کی تعمیر اور اسکے بعد تقریباََ 23,000سعودی شہریوں کو روزگار کے موقع میّسر آئیں گے۔انہوں نے یہ بات اپنے ایک دورے میں کی۔شہزادہ بُندر نے کہا کہ منصوبے اپنے وقت پر 2018کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نو جوانوں میں اتنی صلاحیّت ہے کے وہ سخت سے سخت کام کر سکیں ، اور مملکت میں جاری ترقیاتی کاموں میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے ریاض کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ذاتی طور پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس منصوبے کے دوران صبر کا مظاہرہ کیا۔اور آنے والے دنوں میں بھی ان سے اس کی توقعہ رکھتے ہیں۔

ریاض:میٹرو پروجیکٹ سے 23,000 سعودی شہریوں کو ملازمت کے موقع میسر آیئں ..

متعلقہ عنوان :