قومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ 12 مئی سے شروع ہوگی

جمعہ 6 مئی 2016 12:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 62ویں قومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ 12سے 16مئی تک لاہور میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ میں چاروں صوبوں، پاکستان آرمی، واپڈا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، سوئی سدرن گیس، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں ٹریک اور روڈز کے مقابلے منعقد ہونگے۔