لاہورہائیکورٹ،پسند کی شادی کرنیوالا وکلا سے الجھ پڑا ، عدالت میں ٹھکائی

جمعہ 6 مئی 2016 11:42

لاہورہائیکورٹ،پسند کی شادی کرنیوالا وکلا سے الجھ پڑا ، عدالت میں ٹھکائی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے والا نوجوان بیوی کی بازیابی کی درخواست خارج ہونے پر وکلا سے جھگڑ پڑا ، گالیاں نکالنے پر وکلا نے پٹائی کر دی۔ ملزم کو ساتھی سمیت حراست میں لے لیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مشتاق تارڑ نے پسند کی شادی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کاہنہ کے بلال کی جانب سے دائر مبینہ بیوی کی بازیابی کی درخواست خارج کر دی۔

مبینہ بیوی کی درخواست خارج ہونے پر شہری طیش میں آگیا جس پر اس نے وکلا کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔ گالیاں دینے پر وکلا نے بلال اور اس کے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ درخواست میں بلال نے موقف اختیار کیا کہ اس نے بتول کے ساتھ پسند کی شادی کی اسے اس کے والدین کے گھر سے بازیاب کرایا جائے۔ ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے بلال اور اس کے ساتھی اویس کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :