تاوان کیلئے اغوا کیے گئے2 پاکستانی استنبول سے بازیاب

جمعہ 6 مئی 2016 11:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) ایف آئی اے نے استنبول میں انسانی سمگلروں کے قبضے میں موجود 2 پاکستانیوں کو رہا کروا لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں سے استنبول میں تاوان کے حصول کیلئے قید کئے گئے زمان ارشد اور بلال کو رہا کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں کو انسانی سمگلر عرفان احمد اور گلفام غیر قانونی طور پر سرحدیں پار کروا کے ترکی لے گئے تھے، جہاں ان دونوں افراد اور دیگر پاکستانیوں کو قید میں رکھ کر یورپ پہنچانے کیلئے پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے تاوان مانگا جا رہا تھا۔

ایف آئی اے نے نہ صرف اس گروہ کا سراغ لگایا بلکہ 3 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا اور اب دو افراد کو انکی قید سے رہا بھی کروا لیا۔

متعلقہ عنوان :