111 سالہ عورت کے 120 پوتے پوتیاں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 5 مئی 2016 23:38

111 سالہ عورت کے 120 پوتے پوتیاں

111سالہ عورت ،جس کے 120 پوتے اور پوتیاں ہیں، کا کہنا ہے کہ اس کی لمبی عمر کا راز کھانے اور پینے میں اعتدال اور کھل کر ہنسنا ہے۔
فیکیے سوکر جنوبی ترکی کے ہاتے صوبے کے ٹاؤن سامنڈاگ کے قریب گاؤں میں رہتی ہے۔ وہ ترکی کی عمر رسیدہ ترین عورت بھی ہے۔
بیوہ عورت کا کہنا ہےکہ اس کا طرز زندگی صحت مندانہ ے اور اس نے زندگی میں شاید ہی کبھی ڈاکٹر کی شکل دیکھی ہو گی۔


وہ ہر وقت ہنستی رہتی ہے اور لطیفے سناتی رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے بڑے سے خاندان کے لیے بھی خوشی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔
اس کا کہنا ہےکہ جوانوں کو اپنے کھانے اور پینے کے معاملات کو دیکھنا چاہیے، میں نے اپنے کھانے پینے کو دیکھا، اسی وجہ سے میری لمبی عمر ہے۔ اس نے بتایا کہ میری لمبی عمر کا راز کھل کر اور بہت زیادہ ہنسنا بھی ہے۔
فیکیے اپنے پوتے پوتیوں کو اپنے بچپن کی باتیں بتاتی ہے، اسے اب تک یاد ہے کہ اس نے پہلی بار ہوائی جہاز کب دیکھا تھا۔
فیکیے کے آٹھ بچے او 120 پوتے پوتیاں ہیں۔ اس کے پڑپوتے اور پڑپوتیوں کا تو کوئی حساب نہیں۔ اس کے دو پڑپوتوں کے بھی دو بچے ہیں۔