آسٹریلیا بھی چینیوں کو تازہ ہوا فروخت کرنے لگا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 5 مئی 2016 22:58

آسٹریلیا بھی چینیوں کو تازہ ہوا فروخت کرنے لگا

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے دو کاروباری افراد آلودگی سے تباہ حال چین میں آسٹریلیوں تازہ ہوا برآمد کررہے ہیں ۔ یہ تازہ ہوا کین میں بند کر کے بھیجی جاتی ہے۔
ائیر فارمر جون ڈکنسن اور تھیو رویگروک نے ایسی ٹیکنالوجی بنائی ہے جس سے وہ آسٹریلیا کے سیاحتی مقامات سے تازہ ہوا کین میں بھر لیتے ہیں۔
وہ پہاڑوں اور ساحلوں سے تازہ ہو کو ڈسپوزل بوتلوں میں بھرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بوتل میں 130 گہری سانسنیں بھری جاتی ہیں۔
ان بوتلوں یا کینز کو پیور گولڈ کوسٹ ائیر، بونڈی بیچ، بلیو ماؤنٹین اور ٹاسی اینڈ یارا ویلی ائیر کے برانڈز کے ساتھ فروخت کیا جاتا ہے۔ چینی افراد کو ایک بوتل 20 ڈالر میں فروخت کی جاتی ہے۔
چینوں کو تازہ ہوا فروخت کرنے میں آسٹریلیوں ہی اولین کاروباری نہیں ۔ اس سے پہلے ایک برطانوی کمپنی بھی چین میں ہوا برآمد کررہی ہے تفصیلات اس صفحے پر)