وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ضلع خضدارکے علاقے کرخ میں بارشوں سے ہونے والے مالی نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 5 مئی 2016 22:55

کوئٹہ۔05 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ضلع خضدارکے علاقے کرخ میں گذشتہ روز کی بارشوں سے علاقے میں ہونے والے مالی نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں سے متاثرہ علاقے کا فوری طور پر سروے کرتے ہوئے مال مویشیوں کے مرنے اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات تیار کر کے انہیں پیش کی جائیں اور متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے، انہوں نے کہا کہ سروے رپورٹ کی روشنی میں علاقے کو آفت زدہ قرار دینے کا جائزہ لیا جائیگا، وزیراعلیٰ کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرین کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :