سکردو،10رکنی فرنچ سکی ٹیم سکنگ کرنے کے ٹو بیس کیمپ پہنچ گئی

جمعرات 5 مئی 2016 22:52

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء )10رکنی فرنچ سکی ٹیم سکنگ کرنے K2 بیس کیمپ پہنچ گئی۔اسکی ٹیم میں 3خواتین سکیشرز بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والی سکی ٹیم آئس سکیٹنگ کرنے K2 بیس کیمپ پہنچ گئی ہے ٹیم میں 7مرد سکیشرز اور 3 خاتون سکیئرزبھی شامل ہیں۔سکی ٹیم 25 اپریل کو سکردو سے بیس کیمپ روانہ ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلتستان کی تاریخ میں مئی کے مہینے میں اولین مرتبہ K2بیس کیمپ پر سکی کی جارہی ہے ۔ ٹوور آپریٹرز کے مطابق اگلے ماہ سے K2 سمیت دیگر بلند پہاڑوں کو سر کرنے کے لئے دنیا کے مختلف ممالک سے کوہ پیماٹیمیں آنا شروع ہو جائینگی۔جبکہ ملک عزیز کے مختلف علاقوں سے قومی سیاحوں کی بڑی اکثریت بھی بلتستان کے صحت افزاء اور سیاحت سے مالا مال علاقوں اور ٹورسٹ پوائنٹس کو دیکھنے کے لئے جون کے پہلے ہفتے سے رخ کرینگے۔