جامعہ بلوچستان میں دوروزہ میگاایونٹ 2016ء سمٹ کی اختتامی تقریبات

دوسرے روزکے چھ سیشنوں میں مختلف موضوعات پرتحقیقی مقالہ جات پیش کئے گئے اورلیکچرزپروگرامزکاانعقاد

جمعرات 5 مئی 2016 22:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) جامعہ بلوچستان میں منعقدہ دو روزہ میگا ایونٹ 2016ء سمٹ کی اختتامی تقریبات جامعہ بلوچستان میں منعقد کی گئیں۔ دوسرے روز کے چھ سیشن میں مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالہ جات پیش کئے گئے اور لیکچرز پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ، رکن صوبائی اسمبلی منظور احمد کاکڑ، وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ڈاکٹر رخسانہ جبین، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان ڈاکٹر جاوید اقبال نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اور ملکی تعلیمی ماہرین، محققین، صوبے کے تمام جامعات کے نمائندگان، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریبات سے مہمان خصوصی اور دیگر ماہرین نے منعقدہ دو روزہ میگا ایونٹ سممٹ کو ملکی اقتصادی، سائنس و ٹیکنالوجی، صنعتی، تحقیقی اور تعلیمی میدان میں اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تین ستون اکیڈمیاں، انڈسٹریز اور گورنمنٹ مشترکہ طور پر ملکی ترقی کے لئے پالیسیاں مرتب کرے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے زرائع کو بروء کار لاتے ہوئے صنعتی شعبے کو فروغ دیں تاکہ ملکی معشیت میں بہتری اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کو خطے کے لئے ترقی کا دروازہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینٹرل ایشیاء کے ممالک مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے کر خطے کو خوشحالی اور ترقی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے زرعی اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کو ترقی دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقامی پیداوار کو عالمی مارکیٹ تک رسائی دینے کے لئے فیکٹریز ناگزیر ہیں۔

کیونکہ جن ممالک نے ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں سے استفادہ کیا ہے وہ ترقی پزیر سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ماہرین کی تحقیقی تجربات کو حکومتی سطح اور منصوبوں میں شامل کریں۔کیونکہ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرنا ہوگا کوئی اور ہمیں ترقی اور خوشحالی نہیں دے سکتا۔ اور سائنس و ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکل تعلیم سے اپنے طلبہ کو لیس کرنا ہے تاکہ مستقبل کے منصوبوں پر اپنی زمہ داریاں نبا سکیں۔

جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے تمام ماہر تعلیم، محقیقین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ملکی تعلیمی ماہرین،سائنسدانوں، پالیسی سازوں، عوامی نمائندوں کو یکجا کردیا ہے اوریقینا دو روزمیگا ایونٹ سممٹ سے تعلیمی ادارے، اسکالرز استفادہ کریں گے اور مستقبل میں جسکے صوبے میں دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

اور جامعہ بلوچستان اسی تسلسل کو برقرار رکتھے ہوئے اپنی کرار ادا کرتی رہی گئی۔ تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ معاشرے میں شعور و آگائی کو اجاگر کرے گی۔ دو روزہ تقریبات میں مختلف سیشن میں ماہرین نے اکیڈمیاں، انڈسٹریز، سوشل سائنسز، مارکیٹنگ، لائیو اسٹاک، زرعات، معاشیات، ٹیکنالوجیز اور تحقیقی طریقہ کار کے موضعات پر لیکچرز اور تحقیقی مقالہ جات پیش کئے۔ مہمان خصوصی سردار رضاہ محمد بڑیچ، ڈاکٹر رخسانہ جبین، منظور احمد کاکڑ اور دیگر نے سائنسی اسٹالز کا معائنہ کیا، طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور میگا ایونٹ کے مندوبین میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :