سانگھڑ،وزیر اعظم کو اپنا بلند رکھنے کیلئے استعفیٰ دینا ہو گا،ڈاکٹر قا در مگسی

پا نا مہ لیکس ملک میں ہو نے والی کرپشن کا ہزارواں حصہ ہے سب کا احتساب ہو نا چا ئیے

جمعرات 5 مئی 2016 22:48

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) پا نا مہ لیکس کے معا ملے پر وزیر اعظم کو اپنا وقار بلند رکھنے کے لئے وزارت عظمٰی سے علیحد گی اختیار کرکے چوہدری نثا ریا کسی دوسرے فرد کو وزیراعظم نامزدکریں اپو زیشن ٹی آر اوزمیں دوسری جماعتوں کو ملا کر ٹی آر اوز بنا ئے ان خیلات کا اظہار سندھ ترقی پسند پا رٹی کے سر براہ ڈا کٹر قا در مگسی نے ضلعی صدر ایس ٹی پی جبا ر جو نیجو سے ان کے دادا کی وفات پر تعزیت کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو کہی ان کا کہنا تھا کہ پا نا مہ لیکس ملک میں ہو نے والی کرپشن کا ہزارواں حصہ ہے آ صف علی زرداری نے ایک ہزار ارب روپے کی کر پشن کی ہے احتساب سب کا ہو نا چا ئیے ۔

پا ک سر زمین کے سربراہ مصطفٰی کما ل زم زم سے نہا کر نہیں آئے مصطفٰی کما ل نے ایم کیو اہم کے بینرز تلے جو جرم کئے ہیں پہلے انکا حساب دینا ہو گا ان کے میئر شپ کے دور میں لو گوں کو قتل کیا گیااور اٹھا رہ مئی کے واقعے میں بے نظیر کی آمد پر بم بلاسٹ ہو ئے جب کے بارہ مئی سمیت کئی دوسرے ایسے واقعات ہیں جن کا مصطفی کمال کو حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو اپنے برے اور بھلے کو پہچاننا ہوگا جس دن عوام ووٹ کی طاقت سے قوم پرستوں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں گے سندھ اور ملک کے عوام ترقی کے معاملہ میں واضع تبدیلی محسوس کریں گے اس وقت سندھ کی عوام پلاٹ ،پرمٹ ،بے نظیر کا رڈ سمیٹ جا گیرداروں کی خو شا مد میں پھنسے ہو ئے ہیں قوم پرستوں نے اپنے جو انی کے دن اپنے بھا ئیوں کے لیے قر با نیوں اور جیلوں میں گذار دیے ہیں سندھ کے عوام کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سندھ کو بچا نا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :